• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگھوپیر ٹاؤن‘ صفائی اور اسپرے مہم کا آغاز

کراچی( پ ر ) منگھوپیر ٹاؤن حکام نے رمضان المبارک کے دوران صفائی اور اسپرے مہم کا آغاز کردیا ہے، چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن نے اس موقع پر کہا کہ صحت مند ماحول کی فراہمی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور میونسپل ٹیمیں اس مقصد کے حصول کیلئے انتھک محنت کر رہی ہیں۔ انہوں نے عوام سے اس مہم کی کامیابی کے لیے بھرپور شرکت کی بھی اپیل کی،حاجی نواز علی بروہی نے مزید کہا کہ یہ صفائی اور اسپرے مہم رمضان کے تقدس کو برقرار رکھنے اور نمازیوں اور رہائشیوں کو آرام دہ ماحول فراہم کرنے کی ایک جامع کوشش کا حصہ ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید