کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ رینجرز اور پولیس نے لیاری میں مشترکہ کارروائی کے دوران مبینہ بھتہ خوری میں ملوث لیاری گینگ وارکمانڈرزاہد لاڈلہ اورشکیل بادشاہ گروپ سے تعلق رکھنے والا انتہائی مطلوب ملزم حماد عرف حموگرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا،ترجمان رینجرزکے مطابق گرفتارملزم شاہ بیگ لین لیاری کارہائشی ہے ،گرفتار ملزم 2024میں عزیربلوچ کی ذہن سازی کرنے پرکالعدم تنظیم لیاری گینگ وارزاہد لاڈلہ گروپ میں شامل ہوا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ نیاآباد لیاری میں واقعہ نجی آئل ڈپوکے مالک کوبذریعہ واٹس ایپ لیاری گینگ وارکمانڈرشکیل بادشاہ خان نےپانچ لاکھ روپے بھتہ کی ڈیمانڈ کی اوربھتہ نہ دینے کی صورت میں جان سےمارنے کی دھمکیاں دیں،بھتہ نہ ملنے پر ملزم نے اپنے دیگرساتھیوں عزیر بلوچ اورمنورعرف منو نے نجی آئل ڈپو پر فائرنگ کی، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔