• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچرا سڑک پر پھینکنے، جلانے اور ڈسٹ بن چوری میں ملوث مزید 15 افراد گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کچراسڑک پر پھینکنے، جلانے اور ڈسٹ بن چوری میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے دوران ضلع شرقی اور ضلع کیماڑی سے مزید 15افراد گرفتار کرلیا ، ضلع شرقی سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سکندر بجرانی اور عامر عباس کی نشاندہی کرنے پر متعلقہ تھانے کی پولیس نے 11 افراد گرفتار کئے بلوچ کالونی تھانہ کی حدود سے 2افراد،جہانگیر روڈ جمشید کوارٹر تھانہ کی حدود سے 7افراد، سچل تھانہ کی حدود سے 2افرادجو ڈاؤ میڈیکل سینٹر کے سامنے کچرا پھینک رہے تھےاس کے علاوہ ضلع کیماڑی شیرشاہ تھانے کی حدود سے 4 افراد گرفتار کئے گئے ان تمام افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی ہے،سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق کچرے کے غیر قانونی کاروبارمیں ملوث گروہ کی وجہ سے شہر میں صفائی ستھرائی کا نظام متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ یہ افراد ڈسٹ بن سے کارآمدکچرا چننے کے بعد باقی کچرا نالے یا کھلی جگہ پھینک دیتے ہیں جس سے شہر کی صفائی مسلسل متاثر ہورہی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید