• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حقوق کیلئے آواز بلند کرنا سب کا حق ہے جو سلب نہیں کیا جاسکتا، علامہ ساجد نقوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے مارچ، احتجاج، حقوق کیلئے آواز بلند کرنا سب کا حق ہے جو سلب نہیں کیا جاسکتا البتہ آئین، قانون اور معاشرتی اقدارکو ملحوظ خاطر رکھنا ضروری ہے، جس جر ات و بہادری سے فلسطین، لبنان و کشمیر کی خواتین ظالموں کیخلاف ڈٹی رہیں وہ بھی ایک مثال ہے عالمی یوم خواتین پر اپنے پیغام اور ملک کے مجموعی حالات، خواتین کو درپیش مسائل پر انہوں نے کہاکہ جہاں تک عالمی یوم خواتین سے متعلق چارٹرڈ آف ڈیمانڈ ہے ان میں بعض غیر ضروری ہیں اوربعض ایسے مطالبات ہیں جنہیں غیر ضروری یا غیر اہم نہیں قرار دیا جاسکتا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید