• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تفتان پر رکے زائرین کے قافلے سیکورٹی حصار میں فی الفور روانہ کئے جائیں، علامہ میثمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ پاک ایران بارڈر تفتان پر زائرینبحفاظت گھروں کو واپسی کیلئے بے یارو مددگار حکومتی اقدام کے منتظر ہیں،تفتان تا کوئٹہ مسافت دہشت گردوں کا آسان ہدف رہا ہے، زائرین کے قافلے سیکورٹی حصار میں فی الفور روانہ کئے جائیں، زائرین کی گھروں کو واپسی میں تاخیر سے بے چینی میں اضافہ ہو رہا ہے گذشتہ20دنوں سے کوئی قافلہ روانہ نہیں کیا جاسکا وزیراعظم اور وزیر داخلہ زائرین کی داد رسی کیلئے فوری نوٹس لیں زائرین میں بوڑھے اور بیمار افراد کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں خواتین بھی ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید