کراچی(این این آئی)آئی ایم ایف وفد کی پاکستان میں موجودگی کے دوران اسٹیٹ بینک کی جاب سے آئندہ دوماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کااعلان آج(پیر)کیاجائے گا۔گورنراسٹیٹ بینک کی سربراہی میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سودمیں کمی یا اسے برقرار رکھنے کافیصلہ ہوگا‘ مہنگائی کی شرح میں حکومتی تخمینہ سے زیادہ کمی انٹرسٹ ریٹ میں کمی کا سبب بن سکتی ہے، کارپوریٹ سیکٹرکو امید ہے کہ اسٹیٹ بینک شرح سود میں مزید کمی کریگا،مختلف بروکریج ہائوسز کے سروے میں 70 فیصد رائے دہندگان کو شرح سود میں نصف سے ایک فیصد کمی کی توقع ہے۔