• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر بیوروکریسی کیلئے اہم خبر، ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) سینئر بیوروکریسی کیلئےاہم خبرہے کہ گریڈ21کے افسروں کی گریڈ22 میں ترقی کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس آج10مارچ کو دوبارہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگا،اجلاس میں مختلف سروس گروپوں کے18افسروں کو گریڈ بائیس میں ترقی کی منظوری دی جا ئے گی۔ اجلاس کی صدارت نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کرینگے،وزیر دفاع خواجہ آصف، چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر برائے اسٹیبلشمنٹ احد چیمہ ،سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انعام اللہ خان دھاریجو اور سیکرٹری کا بینہ ڈویژن کامران علی افضل بھی شریک ہوں گے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اجلاس کی تیاری مکمل کر لی ، رواں ماہ 5 مارچ کو منعقدہ ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں صرف پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس آف پاکستان اور فارن سروس کی36 آسامیوں پر افسران کی ترقی کی منظوری دی گئی تھی ، باقی ماندہ سروس گروپس کی خالی آسامیوں پر افسران کی ترقی کیلئےہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلا س آج دوبارہ بلایا گیا ہے، سیکریٹریٹ گروپ کے5 ،ان لینڈ ریونیو سرو س اور پا کستان کسٹم سروس کے 7، آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کے 2، انفارمیشن گروپ ، پوسٹل گروپ ، اکا نومسٹ گروپ ،ریلوے گروپ اور ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ گروپ کے ایک ایک افسر کو ترقی دی جا ئے گی۔
اہم خبریں سے مزید