• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نوابزادہ خالد مگسی آج وزارت کا چارج سنبھالیں گے

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نوابزادہ میر خالد مگسی (آج)پیر کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے ، ذرائع کے مطابق ان کا وزارت سائنس و ٹیکنالوجی پہنچنے پر بھرپور استقبال کیا جائے گا ، وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی ساجد بلوچ نے وزارت کے ماتحت تمام اداروں کے سربراہوں کو وفاقی وزیر نوابزادہ میر خالد مگسی سے تعارفی اجلاس میں آج موجود رہنے کی ہدایت کر دی ہے ، اس حوالے سے تمام اداروں کے سربراہان کو اتوار کے روز ہی بذریعہ میسیج آگاہ کر دیا گیا تھا، ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر کے ساتھ وزارت اور اس کے ذیلی اداروں کے سربراہان کے تعارفی اجلاس کے دوران وفاقی وزیر وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کو اداروں کے حوالے سے بریفنگ بھی دیئے جانے کی توقع ہے۔
اہم خبریں سے مزید