اسلام آباد(محمد صالح ظافر/خصوصی تجزیہ نگار) بعض وفاقی وزراکے لئے حفاظتی بندوبست کوسخت بنادیا گیا ہےنقل وحمل میں احتیاط کی ہدایت ۔ داعش کے کمانڈر احمد شریف اللہ کو گرفتار کرکے اسے امریکا کے حوالے کرنے سے پیدا شدہ خطرات کے باعث الرٹ جاری کیا گیا ہے ذرائع کےمطابق اطلاعات و نشریات کے وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ کے لئے حفاظتی انتظام کومزید سخت بنا دیا گیا ہے حکومت نےانہیں بم پروف گاڑی فراہم کردی ہے انکی حفاظت پر مامور عملے کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے انہیں اپنی نقل و حرکت اورمیل ملاقاتوں میں بھی احتیاط برتنے کامشورہ دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق توسیع شدہ حفاظتی بندوبست کے لئے بعض دوسرے وزرا کو بھی مشورہ دیا جاچکا ہے اور صوبائی حکومتوں کو بھی اس سے آگاہ کردیاگیا ہے اور انہیں تاکید کی گئی ہے کہ وہ اپنے حفاظتی انتظام کو مزید موثر بنائیں۔