• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناظم آباد، شہری کی فائرنگ، 2 ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ناظم آباد میں شہری نے مبینہ طور پر لوٹ مار میں ملوث2ملزمان کوفائرنگ کرکے ہلاک کردیا،تفصیلات کے مطابق ناظم آباد تھانہ کی حدود ناظم کراچی نفسیاتی اسپتال کے قریب مبینہ طور پر موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور پرشہری دانش اور شاہزیب سے انکے موبائل فونز اور نقدی لوٹ کر فرار ہونے کی کوشش کی،اس موقع پر متاثرہ شہری دانش نے اپنی گاڑی میں موجود اسلحہ نکال کر موٹر سائیکل پر ملزمان کا تعاقب کیا اور تعاقب کے بعد انہیں فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا، واقعے کی اطلاع پرپو لیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کرہلاک ڈاکوئوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جبکہ انکے قبضےسےبرآمدہ اسلحہ ،موٹر سائیکل اور چھینا ہوا سامان برآمد کرلیا ،ایس ایچ او تھانہ ناظم آبادامجد کیانی نے بتایاہےکہ ڈاکوئوں کو فائرنگ کرنے والے شہریوں کا بیان ریکارڈ کرکے واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں،دانش نے پولیس کو بتا یا ہےکہ وہ اسلحہ ڈیلر ہے۔ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکوئوں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے تاہم تلاش ڈیوائس کی مدد سے لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید