جامشورو(نیوز ڈیسک) دریائے سندھ پر مجوزہ کینال نکالنےکے منصوبے کیخلاف سندھی ادبی سنگت نے ریلی نکالی۔ ریلی بازار جامشورو سے پریس کلب تک نکالی گئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ فوری طور پر دریائے سندھ پر کینال بنانے کا فیصلہ واپس لیا جائے، کندھ کوٹ میں بھی دریائے سندھ سے6 کینال نکالنےکیخلاف پریس کلب کے سامنےاحتجاج کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ سے 6کینال نکالنا سندھ کےحق پر ڈاکا ہے۔