• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں سیکورٹی ہائی الرٹ، 24 گھنٹوں میں 436 سرچ آپریشنز

لا ہو ر (نمائندہ جنگ)موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔آ ئی جی پنجا ب ڈاکٹر عثمان انو ر نے کہا کہ پنجاب بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز اور فرضی مشقیں جاری ہیں ،24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 436سرچ اینڈ سویپ آپریشن کئے گئے۔سنگین جرائم میں ملوث 38اشتہاری مجرم، 123مشتبہ افراد گرفتار کرلیے،سرچ آپریشنز میں سنگین جرائم میں ملوث 38 اشتہاری مجرم،123مشتبہ افراد گرفتار کرلیے ، ملزموں سے 2 کلاشنکوف، 12بندوقیں،20ہینڈ گنز اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئیں ، ملزموں کے قبضہ سے 43کلو گرام چرس، 02کلو ہیروئن، 560گرام آئس بھی برآمد ہوئی۔ ڈاکٹرعثمان انور نے کہا دہشت گردوں، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے فرضی مشقیں جاری ہیں، پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ایلیٹ فورس کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید