• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام ایک میٹر سفید کپڑا خرید لے، آفاق احمد کی اپیل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مہاجرقومی موومنٹ (پاکستان) کے وائس چیئر مین شوکت اللہ فاروقی نے آفاق احمد کی رہائشگاہ پر سندھ اربن گریجویٹ فورم کے مرکزی ذمہ داران سے ملاقات کی جس میں انہوں نے سندھ کی کرپٹ حکمرانوں،قاتل ڈمپر ڈرائیور سمیت شہر میں بے خوف گھومتے اسٹریٹ کریمنل کے ہاتھوں معصوم شہریوں کی ہلاکتوں پر گہرے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام ایک میٹر سفید کپڑا خرید لے، قاتل ڈمپر مافیا اور اسٹریٹ کریمنل معصوم شہریوں کو سر عام خون میں نہلاتے پھر رہے ہیں جبکہ پولیس و حکمران ان واقعات کے خلاف ایکشن لینے کے بجائے یا تو خو د عوام کو قصور وار ٹھرانے میں لگے ہیں یا تو دیگر شہروں اور صوبے سے جرائم اور ان میں ہونے والی ہلاکتوں کو موازنہ کر کے خود کو ہر ذمہ داری سے بری الذمہ ہونے کا ناٹک کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ عوام کے صبر کا پیمانہ لبیریز ہوچکا ہے حکومت عوام پرمظالم کا مزید بوجھ ڈالنے کے بجائے اپنی نااہلی اور مجرمانہ پالیسیوں کو تبدیل کرے ایسا نا ہو کہ کرپٹ حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہوجائے۔ باوجود تمام تر شکایات اورعوامی ردِ عمل کے حکومت عقل کے ناخن لینے کو تیار نہیں،ہم حکومت کوباور کراتے ہیں کہ ہمیں مجبور نا کیا جائے کہ بڑے اور اہم فیصلے کرنے کیلئے انتہائی اقدام پر مجبور ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ آفاق احمد کی جانب سے ایک میٹر سفید کپڑا خریدنے کی درخواست اور عوام کی جانب سے انکی درخواست پر جس سنجیدگی کا مظاہرہ کیا گیا اس پر وہ اپنی عوام کے شکر گزار ہیں۔

اہم خبریں سے مزید