اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)سوشل میڈیا پر بڑھتے ہوئے بدترین توہین مذہب توہین رسالت و صحابہ و اہل بیت، کو روکنے کے حوالے سے 15 مارچ کو اسلامی فوبیا کے دن کو یوم تحفظ ناموس رسالت کے طور پر منایا جا ئیگا حکومت پاکستان وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے صوبوں، مظفر آباد، جی بی کے سیکرٹری مذہبی امورو اوقاف اور ایڈ منسٹریٹر اوقاف اسلام آ باد مراسلہ جاری کردیا ہے، ڈپٹی سیکرٹری مذہبی امور نے صوبائی سیکرٹری مذہبی امور، اوقاف پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، مظفر آباد، گلگت بلتستان اور ایڈ منسٹریٹر اوقاف اسلام آ باد کو لکھے گئے مراسلہ میں ٍ کہا ہے کہ علمائے کرام اس بارے میں آگہی مہم چلائیں بالخصوص نماز جمعہ کے اجتماعات میں ا س موضوع پر اظہارخیال کیا جا ئے تاکہ عوام میں شعور کو اجاگر کیا جاسکے عوام میں آگاہی کے حوالے سے ملک بھر کی مذہبی قیادت ناظم اعلی وفاق المدارس العربیہ حضرت مولانا محمد حنیف جالندھری، مفتی منیب الرحمٰن، علامہ محمد افضل حیدری، پروفیسر ڈاکٹر ساجد میر ، مولانا عبد المالک سےبھی اپیل کی گئی ہے وہ اپنی سپورٹ اور تعاون فراہم کریں۔