جیکب آباد(ایجنسیاں)جیکب آبا دکے محمد پور تھانے کی حدود سترام موڑ کے قریب مسلح افراد نے سابق رکن سندھ اسمبلی سردار مقیم کھوسو کے بھانجے عبدالباقی سے کاراورموبائل چھین کر فرار ہوگئےجبکہ قومی شاہراہ پر مسافروںکو لوٹ لیا گیا۔ ادھرصدر تھانہ کی حدود قومی شاہرا ہ پر کیری وین روک کر مسلح افراد نے پنچاب کے رہائشی مسافروں سے3 موبائل فون اور نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے۔