ملتان (سٹاف رپورٹر ) صہیب عمار صدیقی کو جماعت اسلامی ضلع ملتان کا امیر مقر ر کیا گیا ہے ، ان کا انتخاب جماعت اسلامی ضلع ملتان کے استصواب کا عمل مکمل ہونے کے بعد کیا گیا ، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ارکان جماعت کی آراء کی روشنی میں ان کی باقاعدہ تقرری کردی ہے ، اس ضمن میں گزشتہ روز جماعت اسلامی ضلع ملتان کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس ہواجس کی صدارت سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کی ، جس میں صہیب عمار صدیقی نے ضلعی امارت کا حلف اٹھایا،جماعت اسلامی کے دستور کے مطابق یہ تقرر 31 اکتوبر 2026 تک ہوگا۔