• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ،قمبرانی روڈبنک کالونی کارہائشی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) قمبرانی روڈ بینک کالونی کےقریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق قمبرانی روڈ بینک کالونی کا رہائشی جاوید احمد ولد بہادر خان افطاری سے قبل پیدل گھر جارہا تھا کہ دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار اس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ہسپتال پہنچائی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی پولیس نے بتایا کہ واقعہ پرانی دشمنی کے باعث پیش آیا ۔
کوئٹہ سے مزید