• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25 موٹرسائیکلوں سے محروم، جھپٹا مار 16 افراد سے موبائل لے گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی اسلام آباد سےشہری 25 موٹرسائیکل محروم،جھپٹا مار 16 فراد سے موبائل فون لے گئے ۔راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،نقب زنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری 21 موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،16افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے ، ادھر اسلام آباد کے شہری مختلف وارداتوں میں 4موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ،تھانہ رمناکے علاقہ میں گن پوائنٹ پر شہری سے موٹرسائیکل چھین لیاگیا،تھانہ مارگلہ ،تھانہ کراچی کمپنی اورتھانہ کھنہ کے علاقوں سے ایک ،ایک موٹرسائیکل چوری کرلیاگیا،رابری کی دووارداتیں تھانہ انڈسٹریل ایریا اور تھانہ ہمک کے علاقوں میں رپورٹ ہوئیں ۔
اسلام آباد سے مزید