• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پولیس کے زیرحراست ملزمہ دم توڑ گئی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد پولیس کے زیرحراست ملزمہ دم توڑ گئی ، ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ سنبل میں پولیس حراست کے دوران37سالہ ملزمہ انتقال کر گئی،پولیس ذرائع کے ملزمہ متعدد وارداتوں میں ملوث تھی اور پہلے سے دل کی مریضہ تھی،دوران تفتیش اس کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، جس پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی، پولیس کاکہناہے کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں اس کی موت کی وجہ ہارٹ اٹیک قرار دی گئی ہے۔
اسلام آباد سے مزید