کوئٹہ(آن لائن)کمشنر/چیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک سرکلر کے مطابق کوئٹہ کے تمام پبلک ٹرانسپورٹ بس/کوچز کے مالکان کو اطلاع دی جاتی ہے کہ موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 سیکشن 50 شق نمبر 2 اور 3 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے اور عوامی سہولت کے مفاد میں کمشنر/چیئرمین آر ٹی اے کوئٹہ ڈویژن کوئٹہ سٹی سے بسوں اور کوچوں کی روانگی کے شیڈول تاحکم ثانی جاری کیا گیاہے۔جس کے مطابق کوئٹہ سے بسوں کی روانگی کا وقت درج ذیل مقرر کیا گیاہے۔ کوئٹہ /سبی تا ڈیرہ مراد جمالی N-65 دوپہر 2بجے۔کوئٹہ /لورالائی تا رکنی N-70 صبح /دن 12بجے ۔کوئٹہ /ژوب تا دانہ سر N-50صبح 10:00 بجے ۔لہذا تمام ٹرانسپورٹ کمپنیوں/آپریٹرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مطلع شدہ شیڈول پر فوری عمل درآمد کریں۔