• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین لائن، اورنج لائن بس سروسز سندھ کو منتقل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر و صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ’’گرین لائن‘‘ اور’’ اورنج لائن‘‘ بس سروسز کی حکومت سندھ کو منتقلی پبلک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک مزید منظم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔سینئر وزیر نے عزم ظاہر کیا کہ صوبائی حکومت ان بس سروسز کی بہتری اور پائیداری کے لیے بھرپور اقدامات کرے گی تاکہ شہریوں کو بہترین سفری سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔بی آر ٹی گرین لائن اور اورنج لائن بس سروسز کا آپریشنل کنٹرول پیر کو یہاں باضابطہ طور پر وفاق سے سندھ حکومت کے حوالے کر دیا گیا، جس کے لیے گارڈن کےعلاقے میں قائم آپریشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں ایک تقریب ہوئی، جہاں چیف ایگزیکٹو آفیسر( سی ای او)پاکستان انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ( پی آئی ڈی سی ایل) وسیم باجوہ نے گرین لائن اور اورنج لائن بس سروسز کا آپریشنل کنٹرول سیکریٹری ٹرانسپورٹ سندھ اسد ضامن کے حوالے کیا۔
اہم خبریں سے مزید