• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ڈی سی کے جعلی دستخط سے انڈسٹریل ایریا میں نقشے کی منظوری

لاہور(نسیم قریشی سے )سابق ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر کے جعلی دستخط سے ایل ڈی اے کے کنٹرولڈ ایریا کا نقشہ منظور کرنے پر ایم سی ایل شعبہ پلاننگ اقبال زون کے افسر وں اوراہلکاراوں کےخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری شروع کردی گئی ۔جنگ کو موصول ہونیوالی دستاویز کے مطابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب شکیل احمد میاں نے زونل آفیسر پلاننگ علامہ اقبال زون اور دیگر اہلکاروں کےخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر کے جعلی دستخطوں کی نشاندہی پر پہلے میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے ڈپٹی چیف آفیسر ہیڈ کوارٹرز محمد جمیل نے انکوائری کی جو مکمل کرنے کے بعدچیف آفیسر ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا کو بھجوائی گئی جنہوں نے ایڈمنسٹریٹر کے منظوری کے بعدکمشنر کو بجھوائی۔کمشنر نے سیکرٹری بلدیات پنجاب کو انکوائری رپورٹ ارسال کی سیکرٹری بلدیات نے پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت ملوث افسران کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ذرائع ایم سی ایل کے علامہ اقبال زون کے شعبہ پلاننگ کی طرف سے برادر ایسوسی ایٹ کا نقشہ منظوری کے لئے سابق ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر کو بھجوایا گیا جنھوں نے اپنے پرسنل سٹاف آفیسر وقاص اصغر کو ایل ڈی اے سے بلڈنگ کنٹرول کی رپورٹ منگوانے کی ہدایت کی۔جس پر ایل ڈی اے نے لیٹر لکھا کہ یہ ان کا کنٹرولڈ ایریا ہے۔تاہم ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر کے تبادلے کے بعد اس نقشے کی منظوری دے دی گئی۔ زونل آفیسر پلاننگ علامہ اقبال زون آمنہ جاوید نے رافعہ حیدر کے بوگس دستخطوں سے نقشہ جاری کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم اقبال فرید نے بتایا ہے کہ ابھی انکوائری ان کے پاس نہیں آئی جبکہ محکمہ بلدیات کے ذرائع کے مطابق انکوائری ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ لوکل گورنمنٹ کو بجھوا دی گئی ہے۔
لاہور سے مزید