اسلام آباد( رانا غلام قادر ) وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کےاجلاس میں کئے گئے فیصلہ کی توثیق کرتے ہوئے آئی سی سی کے لیے انکم ٹیکس چھوٹ کی منظوری دے دی ہے کویت بھیڑ،بکریوں کی برآمدپرپابندی ہٹانے کی سمری موخر،پاورڈویژن کیلئے 6 ارب86کروڑ تکنیکی گرانٹ بھی منظور ۔ ذرائع کے مطابق یہ منظوری کابینہ کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں دی گئی ۔یہ منظوری آئی سی سی چیمپنز ٹرافی2025 کے تناظر میں دی گئی۔اس ٹیکس چھوٹ سےکسی قسم کے ریونیو کےنقصانات کاخدشہ نہیں ہے۔