• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں رمضان میں بھی مظالم کا بازار گرم ہے: زاہد اقبال ہاشمی

—جنگ فوٹو
—جنگ فوٹو

کشمیر انٹرنیشنل پیس فورم یورپ کے چیئرمین زاہد اقبال ہاشمی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ماہِ صیام کے دوران بھی مظالم کا بازار گرم ہے۔

افطار کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ رمضان المبارک ایام میں بھی کشمیریوں کو مذہبی آزادی حاصل نہیں ہے، سحری اور افطاری کے وقت بھارتی افواج گھر میں داخل ہو کر تلاشی اور خواتین کی بے حرمتی کی مرتکب ہوتی ہیں۔

زاہد اقبال ہاشمی نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے حقِ خوداردیت کے تحت حصول آزادی کے لیے گزشتہ 7 دہائیوں سے جدوجہد کر رہے ہیں، ستم ظریفی یہ ہے کہ نام نہاد جمہوریت بھارت کے وزیرِ اعظم نے مقبوضہ کشمیر کی بنیادی حیثیت ختم کرتے ہوئے اسے بھارت میں شامل کر لیا ہے اور اب وہاں آباد کشمیریوں، مسلم، غیر مسلم کا قتلِ عام کر کے کشمیریوں کو اقلیت میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔

اس موقع پر دیگر کشمیریوں نے کہا کہ کشمیری عوام بھارت کے غاصبانہ تسلط کے خاتمے اور اپنے بنیادی حق کے حصول کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید