• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر کول اینڈ انرجی بورڈ میں سی او ڈی اسٹیج ٹیرف پر عوامی سماعت مکمل

کراچی(نیوز ڈیسک) تھر کول اینڈ انرجی بورڈ(ٹی سی ای بی) نے کامیابی کے ساتھ عوامی سماعت کا انعقاد کیا، جس میں سِنو سندھ ریسورسز پرائیویٹ لمیٹڈ (ایس ایس آر ایل) کی جانب سے کمرشل آپریشنز ڈیٹ(سی او ڈی)اسٹیج ٹیرف کے تعین کے لیے دائر کردہ درخواست پر غور کیا گیا،اس منصوبے سے بجلی کی پیداوار پر فی یونٹ لاگت 5.52 روپے فی کلوواٹ آور ہو گی،جو ہائیڈرو ذرائع سے کم ہے۔ یہ سماعت کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف اسٹیک ہولڈرز، ماہرین اور عوام نے شرکت کی۔ سماعت کی صدارت ٹی سی ای بی کے مینیجنگ ڈائریکٹر طارق علی شاہ نے کی، جبکہ ممبر فنانس/پاور عمار حبیب خان اور ممبر مائننگ ڈاکٹر فہد عرفان صدیقی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ملک بھر سے سے مزید