اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) ترکیہ نے پاکستان میں 1،500 خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکٹس تقسیم کیےترک ادارہ برائے تعاون و باہمی روابط (TİKA) نے پاکستان بیت المال (PBM) کے اشتراک سے رمضان المبارک کے موقع پر پاکستان کے مختلف علاقوں میں ضرورت مند خاندانوں میں فوڈ پیکٹس تقسیم کیے۔اس سلسلے میں ایک خصوصی تقریب ہوئی ، جس میں راولپنڈی، مریدکے (پنجاب) اور اوگی (خیبر پختونخوا) کے مستحق خاندانوں میں 1,500فوڈ پیکٹس تقسیم کرنے کیے لیے تیکا (TİKA) نے یہ پیکٹس پاکستان بیت المال کے حوالے کیے، جو ان کی مستحق خاندانوں تک منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے گا۔