کراچی( افضل ندیم ڈوگر) امریکی نابالغ بچیوں کی آن لائن پورنو گرافی میں ملوث اور گرفتار ملزم آغا سرور عباس سے 5 روزہ عدالتی ریمانڈ کے دوران تفتیش جاری ہے۔ ایف ائی اے سائبر کرائم کے تفنشی افسر امیر کھوسو کے مطابق ملزم سے برامد ڈیوائسز کے تجزیہ سے مختلف 32 ای میل آئی ڈیز پائی گئی ہیں جن کے ذریعے سے ملزم مختلف بچیوں سے رابطہ کرتا تھا انہی ای میل کے ذریعے دھمکی امیز مواد بھی پایا گیا ہے جبکہ دلچسپ بات یہ کہ ان ای میل آئی ڈیز کے کلاؤڈز پر مختلف بچیوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کا ریکارڈ بھی پایا گیا ہے۔ ملزم مختلف موبائل فون ایپ کے ذریعے ایڈیٹنگ کرتا تھا۔