• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت آئی ٹی کا کوئٹہ میں ٹیکنالوجی پارک قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کے ادارے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ نے کوئٹہ میں ٹیکنالوجی پارک ڈویلپمنٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس منصوبے کا پی سی ٹو تیار کر لیا گیا جس کے مطابق منصوبے کی ابتدائی لاگت کا تخمینہ 14043 اعشاریہ 725ملین روپے لگایا گیا ، یہ منصوبہ بھی کوریا کے ایگزم بنک کی مدد سے شروع کیا جائے گا ، مقصد کوئٹہ میں آئی ٹی پارک قائم کرنا ہے ، اس منصوبے کو آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں شو کیا جا رہا ہے تاہم اس منصوبے کیلئے پی ایس ڈی پی سے فنڈ کی ڈیمانڈ نہیں کی جا رہی ہے کیونکہ یہ منصوبہ ایگزم بنک کی مدد سے مکمل کئے جانے کا امکان ہے ۔
ملک بھر سے سے مزید