• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ بار نے ججز ٹرانسفر سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

لاہور(ایجنسیاں )لاہور ہائیکورٹ بار نے ججز کا ٹرانسفر سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا‘ درخواست میںاستدعا کی گئی ہے کہ ججز کے تبادلے کا نوٹیفیکیشن غیرقانونی اورغیرآئینی ہے جسے کالعدم قرار دیا جائے ۔ ججز ٹرانسفر کیخلاف درخواست آئین کے آرٹیکل 184 (3) کے تحت دائر کی گئی ہے۔درخواست میں صدر مملکت، وفاقی حکومت، لاہور، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد ہائی کورٹس کو فریق بنایا گیا ہے۔خیال رہے کہ ملک کی دیگر ہائیکورٹس سے 3 ججز کے اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرانسفر کے بعد سینیارٹی لسٹ تبدیل ہوگئی تھی۔

ملک بھر سے سے مزید