• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعفر ایکسپریس واقعہ پاکستان کو بدنام کرنے کا عالمی منصوبہ ہے، ضیاء عباس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کا واقعہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر ملک دشمنوں کا پاکستان کو بدنام کرنے کا سوچا سمجھا عا لمی منصوبہ ہے جس کے پیچھے بھارت اور افغانستان براہ راست شامل ہیں، جن کو اندرونی ایجنٹوں کی حمایت حاصل ہے، سیکورٹی فورسز جرات مندانہ اقدام نہ کرتیں تو خودکش بمبار اور ملک دشمن کامیاب ہوجاتے۔ فوری اور کامیاب آپریشن کی وجہ سے کم سے کم نقصان ہوا ، دہشت گردوں کو اندازہ ہوگیا کہ پاکستان کوعدم استحکام کا شکار نہیں کیا جا سکتا،ملک میں دہشت گردی کی لہر کے خاتمے کے لئے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں ہیں، پاکستان افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کرتا چلا آ رہاہےکہ دہشتگرد گروپوں کو افغان سرزمین کے استعمال سے رو کا جائے۔

ملک بھر سے سے مزید