اسلام آباد( نیوز رپورٹر)سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نے کہاہے کہ وہ ایوان کوقانون اورمتعلقہ قواعد وضوابط کے مطابق چلارہے ہیں،جمعرات کوقومی اسمبلی کے اجلاس کے آغازپرانہوں نے کہاکہ کل اپوزیشن لیڈرنے ان کی غیرموجودگی میں کہا کہ سپیکر ہاؤ س کو رولزکے مطابق نہیں چلاتے ، میں اب ہاؤس کورولز کے مطابق ہی چلاؤں گا اورجس پارٹی کی جتنی تعدادہے اسے اتناہی وقت دوں گا۔انہوں نے پی ٹی آئی سے مخاطب ہو کر کہا کہ وقفہ سوالات میں آپ کے سوال شامل ہوتے ہیں، توجہ دلاؤ نو ٹس لگایا جا تاہےلیکن آپ لوگ واک آؤٹ کرجاتے ہیں ، آپ کے آئٹمز ڈراپ ہوجاتے ہیں، توجہ مبذول نوٹسزاوروقفہ سوالات کے حوالہ سے بھی اعدادوشمارموجودہیں،جب اپو زیشن لیڈر موجود ہونگے،اس وقت ان کاجواب دوں گا۔