• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ایل اینڈ سی کا لیگل انٹرن شپ پروگرام کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا

کراچی(نیوز ڈیسک)ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس(ایم ایل اینڈ سی) کا لیگل انٹرن شپ پروگرام 2025 کامیابی کے ساتھ کراچی کنٹونمنٹ بورڈ آفس میں مکمل ہو گیا۔ یہ پروگرام 3 مارچ سے 11 مارچ تک جاری رہا، جس میں نوجوان وکلاء کو عملی قانونی تربیت فراہم کی گئی۔ اس دوران عدالتی دورے، فرضی مقدمات ، کیس اسٹڈی ڈسکشنز اور معروف وکلاء و ججز کے لیکچرز شامل تھے۔کل 142 درخواست گزاروں میں سے 10 انٹرنز کو میرٹ پر مبنی انتخابی عمل کے بعد منتخب کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوان وکلاء کو پیشہ ورانہ مہارت اور قانونی بصیرت فراہم کرنا تھا۔اختتامی تقریب کے دوران تمام معزز مہمان لیکچررز کو شیلڈز اور گفٹ بیگز پیش کیے گئے۔

ملک بھر سے سے مزید