کراچی (اسٹاف رپورٹر) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز کے اہتمام جامعہ داؤد میں جمعرات کے روز جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کی مذمت اور افواج پاکستان سے اظہاریکجہتی کے لئے مرکزی لان سے پیپلز چورنگی تک ریلی کا انعقادکیا گیا۔ ریلی کی قیادت جامعہ داؤد انجینئرنگ کی وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین (تمغہ امتیاز) نے کی جس میں یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید بھٹو، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر سید آصف علی شاہ ، ڈین فیکلٹی آف پی ایم سی پروفیسر ڈاکٹر راشد مصطفیٰ کورائی ، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز اینڈ سیکورٹی انجینئر صدام علی کھچی ، اساتذہ ، طلباء اور ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔