• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریڈ زون میں سکیورٹی ہائی الرٹ، غیر متعلقہ گاڑیوں کا داخلہ بند

اسلام آباد (ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں سکیورٹی باقاعدہ ہائی الرٹ کر دی گئی ہے تمام عملہ جدید اسلحہ،بلٹ پروف جیکٹ اور ضروری سازو سامان سے لیس ہو گا ، غیر متعلقہ گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے جبکہ متعلقہ گاڑیوں کو بھی مکمل چیک اپ کے بعد داخلے کی اجازت ہو گی ، انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں جمعرات کو ایس ایس پی سیکورٹی ڈویژن محمد سرفراز ورک کی زیرصدارت سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔
ملک بھر سے سے مزید