• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارض وطن ہنود اور یہود کی سازشوں میں گھرا ہوا ہے، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ صوبائی کونسل

پشاور (جنگ نیوز) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ صوبائی کونسل خیبر پختونخوا کا ہنگامی اجلاس صوبایء دفتر امام بارگاہ سردار علی گل پشاور شہر میں زیر صدارت سردار ابوالحسن قزلباش ہوا جس میں ملکی حالات خصوصاََ گزشتہ روز ہری پور کے علاقے سرائے صالح میں ہونے والے واقعے پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا۔اس سے پہلے کونسل کو ریجنل صدر ہزارہ ڈویژن نذر حسین خان جدون ایڈوکیٹ کی جانب سے فراہم کی گئی اور موقع پر موجود حکام سے کی گئی گفتگو میں کہا۔ ریجنل صدر نے شہید کے خانوادے سے بھی ملاقات کی اور انہیں اپنی پوری حمایت کا یقین دلایا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہادت ہماری میراث ہے اور عقیدہ ولایت علی کی خاطر ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے ڈی پی او ہری پور خصوصاََ ایس ایچ او کی مجرمانہ غفلت کی شدید مذمت کی۔ اگر انتظامیہ بروقت کاروائی کر لیتی تو اس سانحہ سے بچا جاسکتا تھا۔ صوبائی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ارض وطن ہنود اور یہود کی سازشوں میں گھرا ہوا ہے ۔
پشاور سے مزید