• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 33 مقدمات درج کرلیے

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 33مقدمات درج کرلیے ،تھانہ چہلیک کے علاقے مبین حیدر کی دکان میں تین مسلح ڈاکو  نقدی20ہزار سمیت چار موبائلزفونز لوٹ کر اسلحہ لہراتے فرار ہوگئے، تھانہ گلگشت اور بی زیڈکے علاقے میں سعید اور فیاض کے مسلح ملزمان نے موبائلزفونز چھین لیے، تھانہ قادر پورراں کے علاقے میں عطا ءاللہ کو چار مسلح ڈاکو موٹرسائیکل و موبائل سے محروم کرگئے ،تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں سلیمی سے نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پر نقدی 2لاکھ و موبائل چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں کاشف سے جھپٹا مارکر موبائل چھین لیا، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں عبدالقیوم سے دو مسلح ڈاکو موٹرسائیکل و نقدی 18ہزار لے گئے جب کہ تہمینہ ناز،اصغر ،ریاض ، فاخرہ ، شیخ فرحان ، محمد ریاض ، امجد نذیر ، وقاص جاوید ، محمد آصف ،اقبال ،ناصر ، گلشیر ، بشیر ، فیاض ، انعام ، نفیسہ ،کاشف ، شکیل حسین ،کاوش ، افضل ، رضیہ بی بی ،محمد نعیم ، احسن غفار ،محمد خلیل ، ملک عثمان ،عاکف بشیر اور محمد انیس کی نقدی طلائی زیورات موٹرسائیکلیں موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید