• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زکریا یونیورسٹی: توڑ پھوڑ کرنے کا الزام 31 نامزد، 22 نامعلوم طلبا کیخلاف مقدمہ درج

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس نے زکریا یونیورسٹی کا گیٹ بند کرکے توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں 31نامزد اور22نامعلوم طلبا کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔الپہ پولیس کو سکیورٹی آفیسر بی زیڈ یو مرید نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ زکریا یونیورسٹی میں ڈیوٹی پر معمور تھا کہ گیٹ سے سکیورٹی سٹاف سے اطلاع موصول ہوئی کہ دو لسانی طلبہ  تنظیموں کے طلبا کی کثیر تعداد نے یونیورسٹی کا مین گیٹ بند کردیا اور آنے جانے والوں کا راستہ بند کرکے املاک کو نقصان پہنچاتے ہوئے گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرتے رہے ۔
ملتان سے مزید