ملتان (سٹاف رپورٹر)کوآرڈینیٹر چیئر پرسن ڈائریکٹوریٹ شکایت سیل مانیٹرنگ سیل انسپیکشن اویلیویشن کرائم سرویس اینڈ فیڈ بیک وزیراعلی ٰپنجاب عمر فاروق بھٹی نے کہا ہے کہ 30 لاکھ مستحق خاندانوں کو گھر پر بغیر کسی کٹوتی کے 10 ہزار روپے عیدی تقسیم کی جا رہی ہے، وزیراعلی مریم نواز شریف نے سختی سے مزدور کی تنخواہ 37 ہزار روپے دلانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں جو بھی پرائیویٹ ادارہ 37 ہزار سے کم تنخواہ دے گا اور مزدور کو سوشل سکیورٹی کارڈ جاری نہیں کروائے گا، اس ادارے کو سیل کر دیا جائے گا اور اس کا لائسنس بھی کینسل کر دیا جائے گا اور مالکان کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے گی۔