ملتان (سٹاف رپورٹر)سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن جنوبی پنجاب سرفراز احمد نے ملتان ڈویژن کے مختلف امتحانی مراکز کا اچانک معائنہ کیا، دورے کے دوران انہوں نے امتحانی عملے اور طلبہ سے گفتگو کی اور شفاف، منظم اور نقل سے پاک امتحانی ماحول کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں، اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری سلمان اسلم بھٹی ڈی پی آئی کالجز ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر فرید شریف اور ڈائریکٹر کالجز طاہرسلطان بھی ہمراہ تھے۔