• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویگو کلچر کے خاتمے کے لیے ٹریفک پولیس کی خصوصی آگہی مہم شروع

ملتان (سٹاف رپورٹر)ویگو کلچر کا خاتمہ ،قانون سب کے لیے برابر، سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے دو ہفتہ کی خصوصی آگہی مہم کا آغاز، ویگو ڈالا اور دیگر بڑی گاڑیوں پر پولیس لائٹس، سائرن اور جعلی نمبر پلیٹس ممنوع، کالے شیشے اور کھلے عام اسلحہ کی نمائش غیر قانونی فعل ہیں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی بھی ہے،حقیقی سکیورٹی خطرے پر صرف پولیس کی اجازت سے 2 نجی گارڈ رکھے جا سکتے ہیں جن کی یونیفارم کسی بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے سے مماثلت نہ رکھتی ہو،پہلے دو ہفتے آگہی مہم کے بعد کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جائے گا،شہریوں سے گزارش ہے کہ قوانین کی پاسداری کرکے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
ملتان سے مزید