• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نہتے مسافروں کو شہید کرنا انتہائی بزدلانہ شرمناک فعل ہے، نخبہ تاج لنگاہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان سرائیکی پارٹی رجسٹرڈ کی چئیر پرسن ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس سیکرٹری جنرل سید خلیل احمد بخاری اور دوسرے رہنماؤں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ اور مسافروں کا اغواء اور نہتے مسافروں کو شہید کرنا انتہائی بزدلانہ اور شرمناک اقدام ہے جس کی پاکستان سرائیکی پارٹی پر زور مذمت کرتی ہے اور شہدا کے درجات بلندی کیلئے دعا گو ہیں اور دوسرے مسافروں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سرائیکی پارٹی کا ہمیشہ سے موقف رہا ہے کہ پاکستان کے قومیتی مسائل کے حل کے لئے ضروری ہے کہ پاکستان میں رہنے والی تمام قوموں کو برابری کی بنیاد پر وسائل، روزگار،امور مملکت اور پاکستان کی ترقی میں شریک کیا جائے۔
ملتان سے مزید