• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ سید علی رضا نقوی کی قل خوانی

ملتان ( سٹاف رپورٹر)جا معہ مخزن العلوم الجعفریہ سورج میانی کے بانی مرحوم علامہ سید گلاب علی شاہ کے فرزند سید علی رضا نقوی( مرحوم)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ مدرسہ مخزن العلوم الجعفریہ شیعہ میانی ملتان کے پرنسپل علامہ سید محمد تقی نقوی کے چھوٹے بھائی قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد نقوی کے چچا زاد علامہ سید علی رضا نقوی کی قل خوانی گذشتہ روز مدرسہ جا معہ مخزن العلوم الجعفریہ میں ادا کی گئی، قل خوانی سے پروفیسرعابد رضا عابدی نے فلسفہ موت وحیات بیان کیا اور خطاب کرتے ہو ئے کہا علا مہ علی رضا نقوی مرحوم کی علمی مذہبی ،مذہب کی ترویج کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں  جب کہ علامہ حسین بخش سروری نے قل خوانی اور دعا کرائی جبکہ قل خوانی میں علامہ سید علی اصغر نقوی،علامہ ڈاکٹر سید کاظم نقوی، سید مجتبی حیدر، ڈاکٹر عون ساجد نقوی، کرنل (ر) علی تقی نقوی ،سید محمد عباس نقوی، سید محمد حسن نقوی، سیدعلی سجاد نقوی، سید تنویرا لکاظم گیلانی،سید قسور عباس، سید باقر نقوی، حاجی شاہد حسین صدیقی رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی ، محمد یو نس صدیقی،علامہ عون نقوی،مولانا محمد عسکری مقدسی،علامہ غلام شبیر حیدری، علامہ محمد افضل جعفری،علامہ توصیف کمیلی،علامہ کاشف ظہور نقوی، ظہور حسین شمسی،محمد رضا جعفری پروفیسر احمد عباس جعفری،رانا جاوید اقبال، اظہر گیلانی، مظہر عباس کھاکھی کے علاوہ ع دیگر نےشرکت کی جب کہ سید علی رضا نقوی( مرحوم)کے بڑے بیٹے علامہ سید محمدرضا نقوی کی دستار بندی علامہ سیدمحمد تقی نقوی نے کی۔
ملتان سے مزید