• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو کے 5 افسران کو ترقی دینے کے احکامات جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکوکے سینئر سلیکشن بورڈ نے5افسران کو ترقی دینے اور7افسران کو ٹائم سکیل اپ گریڈیشن کے تحت اپ گریڈ کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ چیف انجینئر چوہدری خالد محمود کو جنرل منیجر کے عہدے پر ترقی دیکر خالی آسامی پر جنرل منیجر آپریشن تعینات کردیاہے۔ وہ جنرل منیجر ٹیکنیکل میپکو کی اضافی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے۔ایڈیشنل چیف انجینئر محمد اکرم سیال کو چیف انجینئر کے عہدے پر ترقی دیکر خالی آسامی پر چیف انجینئر (او اینڈ ایم)ٹی اینڈ جی میپکو، ایڈیشنل چیف انجینئر محمد اشفاق اعوان کو ترقی دیکر چیف انجینئر پلاننگ اینڈ انجینئرنگ میپکو، ایڈیشنل چیف انجینئر سید جواد منصوراحمد کو ترقی دیکر خالی آسامی پر چیف انجینئر کسٹمر سروسز میپکو، ایڈیشنل چیف انجینئر زاہد اختر کو ترقی دیکر خالی آسامی پر چیف انجینئر (ڈویلپمنٹ)پی ایم یو میپکو تعینات کیاگیاہے جبکہ ڈائریکٹرجنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن میپکو کے عہدے پر فرائض سرانجام دینے والے گریڈ19کے افسر وقاص مسعود امجد چغتائی کو ٹائم سکیل اپ گریڈیشن کے تحت گریڈ 20میں اپ گریڈ کردیاہے جبکہ سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو رحیم یار خان سرکل محمدرفیق کنول، پراجیکٹ ڈائریکٹرکنسٹرکشن میپکو ملتان فرحان شبیر ملک، ریجنل منیجر ایم اینڈ ٹی IIمیپکو سید محمد مبشررضوی، پراجیکٹ ڈائریکٹر جی ایس سی سہیل بشیر، سپریٹنڈنگ انجینئر جی ایس او ملتان سرکل محمد یوسف اور سپریٹنڈنگ انجینئر جی ایس او ساہیوال سرکل عظمت علی خان کو ٹائم سکیل اپ گریڈیشن کے تحت گریڈ 20میں اپ گریڈ کیاگیاہے -
ملتان سے مزید