• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روبینہ شاہین کی حمزہ شہباز سے ملاقات، ن لیگ میں واپسی کا اعلان

ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے سابق لیگی رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین کی قیادت میں سینئر رہنما روبینہ شاہین نے ن لیگ میں دوبارہ واپسی کا اعلان کر دیا اور اس موقع پر سلطانہ شاہین اور روبینہ شاہین نے حمزہ شہباز کو گلدستہ پیش کیا ،اس موقع پر حمزہ شہباز نے کہا کہ کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں، پارٹی قیادت نے ہمیشہ کارکنوں کو فوقیت دی کیونکہ کارکن ہی پارٹی کا فخر ہے جس پر پارٹی قیادت کو بھی فخر ہے ،اس موقع پر خاتون رہنما روبینہ شاہین نے کہا کہ وہ پارٹی قیادت کی سربراہی میں ن لیگ کو مزید منظم کرنے کے لیے ملتان میں بھرپور کردار ادا کریں گی ۔
ملتان سے مزید