• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کے نیشنل ایکشن پلان ٹو کے مشورہ پر فوری عمل کیا جائے، پیپلز پارٹی

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود، سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم، کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاھین نے موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے مشترکہ میڈیا بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان ٹو کا جو مشورہ دیا ہے اس کو پوری قوم سراہتی ہے وزیراعظم پاکستان کو چاہیئے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہ اس تجویز پر فوری عمل کیا جائے تاکہ دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے موثر کارروائی کی جاسکے ،عوام جان چکی ہے کہ ملک میں انتشار کی سیاست کون کر رہا ہے اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے سیاست کون کر رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے معاشی اعشاریہ پر نظر ڈالیں تو ترقی ہو رہی ہے لیکن پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ اس ترقی کا ثمر عوام کو ملے عوام کی زندگیوں کو جس مہنگائی و بے روزگاری نے اجیرن بنا رکھا ہے اس کا خاتمہ اس صورت ہو سکتا ہے کہ عوام کو ضروریات زندگی کی تمام اشیاء میں ریلیف فراہم کیا جائے اور نوجوانوں کیلئے روزگار کے موقع قائم کئے جائیں۔
ملتان سے مزید