• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدقہ برائی کے ستر دروازے بند کردیتا ہے، الیاس قادری

ملتان ( پ ر) امیر دعوت اسلامی علامہ محمد الیاس عطار قادری نے کہا ہے کہ صدقہ برائی کے ستر دروازے بند کردیتا ہے،صدقہ عظیم عبادت ہے،یہ نفس پر بھاری ہے،جیب سے پیسے نکالنا آسان نہیں ہوتا،اللہ کرے ہم راہ خدا میں خرچ کرنے والے بن جائیں اور دل کھول کر اللہ کی راہ میں خرچ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعۃ المدینہ کے طلبہ کے درمیان بیان کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی آپ سے جہالت کے ساتھ پیش آئے تو اس کے ساتھ اس کے انداز پیش نہ آئیں، بلکہ ہمارا منصب کیا ہے ہمیں اس کے مطابق سلوک کرنا چاہیے۔
ملتان سے مزید