• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو ریجن میں ڈسکوسپورٹ یونٹ میں شامل فورسز کے ہمراہ بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔علی پور سادات،کچاکھوہ خانیوال، وہاڑی، خانپور اورصادق آبادمیں 2کروڑ19لاکھ روپے واجبات کے نادہندہ بستیوں کے31 ٹرانسفارمرز اُتارلئےگئے۔ نادہندگان سے 50لاکھ روپے واجبات وصول کئے گئے،شجاع آباد کی بستی غلام شاہ، بستی مانک والی اور بستی خاکی شادی کٹچالہ میں 14لاکھ80ہزارروپے واجبات کی عدم ادائیگی اور بجلی چوری کے سدباب کے لئے2 ٹرانسفارمرز اور 5میٹرز اُتارلئے جبکہ نادہندگان سے 2لاکھ روپے سے زائد واجبات موقع پر وصول کئے گئے۔5افراد کو ڈائریکٹ کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔وہاڑی میں41لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر3نادہندہ کاشتکاروں کے ٹیوب ویل کنکشنز منقطع کرکے 3ٹرانسفارمرز،12میٹرز اُتار لئے اور 3ڈیفالٹرز کو موقع سے گرفتارکرلیاگیا سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو رحیم یا خان اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیرنگرانی ایکسین خانپور ڈویژن اقبال حسین اور ایس ڈی او کوٹ سمابہ سب ڈویژن کی سربراہی میں ٹیم نے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔ بستی غلام علی سونک، بستی حسنین خوارہ، بستی رمضان غلام شبیر، بستی جمے والا، بستی ترکھانہ، بستی عبدالغنی اور بستی شربت خان میں 29لاکھ 85 ہزارروپے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر 8بستیوں / ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمرز اور 5مقامات سے ایل ٹی کنڈکٹر اُتارلیاگیاجبکہ نادہندگان سے 7لاکھ 20ہزارروپے واجبات بھی وصول کئے گئے۔ چیکنگ کے دوران ٹیم نے3افرادکو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا ۔ایکسین صادق آبادڈویژن محسن نذیر کھوسہ اور ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن ماجد خان کی سربراہی میں بستی لیپھو ماچھی،چک11 اور ڈیرہ شاہ میں 25لاکھ39ہزارروپے واجبات کی عدم ادائیگی پر ڈیفالٹرز کو گرفتارکرلیاگیا-
ملتان سے مزید