• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس چوری کے ملزم، بھینس کو زہر دیکر مارنے کی ملزمہ کی ضمانتیں منظور

ملتان(سٹاف ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے سو ئی گیس کی مین لائن سے ڈائریکٹ پا ئپ لگا کر گیس چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار ملوث ملزم کی ضمانت بعد از گر فتاری منظور کرنے کا حکم،بھینس کو زہر دے ہلاک کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزمہ کی عبوری ضمانت منظور،بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت خارج،شہری کو تاوان کے لئے اغواء کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم بے گناہ ہو نے پر کیس دفتردا خل کر نے کا حکم،بوگس چیک دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت بعداز گرفتاری منظور،خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے بعدمنظور،غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت کو 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور،سا ئو نڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض کنفرم کرنے کا حکم،شوہر کے ظلم و ستم سے تنگ ا کر گھر چھوڑنے والی خاتون اقراء کو دارالامان بھجوا دیا ہے ۔مرضی کی شادی کرنیوالی خاتون صا ئمہ کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزمہ کی عبوری ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔
ملتان سے مزید