• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی کے الزام میں 7 افراد گرفتار، شراب، آئس اور چرس برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔کینٹ پولیس نے ملزم رشید سے 10لیٹر شراب مظفر آباد پولیس نے ملزم سمیع اللہ سے 50گرام آئس ملزم محمد سے 10لیٹر شراب قطب پور پولیس نے ملزم محمد سے 10لیٹر شراب گلگشت پولیس نے ملزم عظیم سے 10لیٹر شراب سیتل ماڑی پولیس نے ملزم ناصر شاہ سے 10000گرام چرس اور کپ پولیس نے ملزم جاوید حسین سے 20لیٹر شراب برآمد کرلی ۔پولیس نے لائیو سٹاک ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے سرکاری ریت چوری کرنے کے الزام مین دوافراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاع کرنے کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔کارسرکار میں مداخلت کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں دو نامزد دیگر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج،پولیس نے شہری کے درختوں کو آگ لگانے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج،اغوا کے الزام میں ایک نامزد دیگر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج،پیسٹی سائیڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج،پولیس نے جعلی نوٹ برآمد کرکے دوافراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
ملتان سے مزید