• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے نئے کمبی نیشن کو تیار کرنے میں مدد ملے گی، کپتان سلمان آغا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سےنئے کمبی نیشن کو تیار کرنے میں مدد ملے گی، نئی ٹیم ہے اور ہم نے نیا کمبینیشن بنانے کی کوشش کررہے ہیں، سیریز کے آغاز سے قبل کرائسٹ چرچ میںمیڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی فینز ہم سے خوش نہیں ، ان کی توقعات کے مطابق کر کٹ نہیں کھیلی، ہماری نئی ٹیم ہے اس کا مطلب یہ نہیں اچھی ٹیم نہیں ، سینئر بھی ہیں ٹیم میں اچھا کمبینیشن ہے، ہم یہاں جیتنے آئے ہیں، ہم اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔ ہیگلے اوول گراؤنڈ کی پچ بظاہر گرین لگ رہی ہے لیکن یہاں اسپینرز کو بھی مدد ملے گی، شاہین اور حارث رؤف کی ٹی ٹوئنٹی میں کارکردگی بہتر ہے جبکہ فخر زمان اور صائم ایوب کی کمی محسوس ہو گی کیونکہ دونوں ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں، دونوں کی تیزی سے صحتیاب بھی ہو رہے ہیں اور امید ہے آنے والی سیریز میں دونوں ایکشن میں ہوں گے۔ بابر اعظم اور محمد رضوان کی پاکستان کرکٹ کیلئے بہت خدمات ہیں، اب نیا کمبینیشن بنانے کی کوشش کی ہے لیکن پہلے میچ کے لیے پلینگ الیون کا ابھی فیصلہ نہیں کیا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوٹئنٹی سیریز کا پہلا میچ اتوار کو کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ جو پاکستانی وقت کے مطابق میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح سوا چھ بجے شروع ہوگا،سیریز کے آغاز سے قبل ہیگلے اوول گراؤنڈ میں روایتی ویلکم تقریب میں  پاکستان نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے شرکت کی تقریب میں کرائسٹ چرچ کے قدیمی موری ٹرائب کے نمائندوں نے شرکت کی نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے پاکستانی ٹیم کو خوش آمدید کہا پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے ویلکم تقریب کے میزبانوں کا شکریہ ادا کیا تقریب میں شرکت اور ثقافتی تبادلے کا حصہ بننا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے، کرکٹ کا کھیل آپسی محبت احترام اور روایت کے جذبے کو فروغ دیتا ہے، تقریب میں میزبانوں نے پاکستانی ٹیم کو موری قبائل کی روایات اور تاریخی اہمیت بارے میں آگاہ کیا۔

اسپورٹس سے مزید